ہفتہ 31 اکتوبر 2026 - 16:46
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا کویت میں آیت الله شیخ معتوق کی سزائے موت کے نتائج پر سخت انتباہ

حوزہ/جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے کویت میں آیت الله شیخ محمد حسین معتوق کو سزائے موت سنائے جانے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے ان کے مقدمے کی فوری تحقیق اور ان کی جان و حقوق اور ان کے ساتھیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی کے مطابق، کویتی حکومت کی طرف سے آیت الله شیخ محمد حسین المعتوق کو سزائے موت سنائے جانے کے خلاف جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے بیان کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمٰن الرحیم

کویتی حکام کی جانب سے آیت الله شیخ حسین معتوق حفظہ اللہ اور ان کے بھائیوں کے خلاف سنایا جانے والا ظالمانہ فیصلہ، ایسے حالات میں جب یہ شخصیات اسلامی معاشرے کے تحفظ اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی پاسداری کے میدان میں سرگرم عمل رہی ہیں، خطے میں علمائے کرام اور مکتبِ اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے پیروکاروں کو نشانہ بنانے کی ایک منظم کارروائی شمار ہوتا ہے۔

سزائے موت کے فیصلے جاری کرنے میں لاپروائی اور مسلمانوں کے خون کو مباح سمجھنا، جو بڑے گناہوں اور غضبِ الٰہی کا موجب ہے، تمام افراد، بالخصوص علمائے کرام اور ذمہ دار اداروں پر ایک بھاری اور فوری ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ وہ جائز اور قانونی طریقوں سے انسانی جانوں کے تحفظ، علمائے کرام کے احترام، عدل و انصاف کے نفاذ کو یقینی بنانے اور ایسے ہر اقدام کی روک تھام کے لیے عملی کردار ادا کریں جو بے گناہ اور مظلوم انسانوں کے خون بہانے کا سبب بن سکتا ہے۔

ہم اس ظالمانہ فیصلے کے اجراء کے تمام پہلوؤں اور جزئیات کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور قانونی و شرعی ذرائع سے مقدمے کی تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ذمہ دارانہ اور فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام دستیاب صلاحیتوں اور ضروری کوششوں کو بروئے کار لایا جائے، تاکہ ملزمان کے حقوق کی ضمانت، انسانی خون کی حرمت کا تحفظ اور شرعی اصولوں اور نافذ العمل قوانین کے مطابق عدل و انصاف کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha